15 اپریل، 2007، 6:50 PM

میجر جنرل آشتیانی

دشمن کی طرف سے حملے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائےگا // فوج کی ماہرانہ مشقیں اس سال کے اواسط میں ہونگی

دشمن کی طرف سے حملے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائےگا // فوج کی ماہرانہ مشقیں اس سال کے اواسط میں ہونگی

ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ میجر جنرل آشتیانی نے تاکید کی ہے کہ ایران کی مسلح فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کا داندن شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپوٹر کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ میجر جنرل محمد رضا آشتیانی نے تاکید کی ہے کہ ایران کی مسلح فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کا داندن شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے فوج کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح فوج یوم افواج کے موقع پر اپنی صلاحیتوں کی بعض جھلکیاں ایرانی عوام اور دنیا کے سامنے پیش کرےگي میجر جنرل آشتیانی نے کہا کہ ایرانی فوج خطے کی مضبوط ترین اور مستحکم ترین فوج ہے جو ایمانی قوت و قدرت کے علاوہ جدید ترین ہتھیاروں سے بھی لیس ہے انھوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے میدان میں ایرانی فوج خود کفیل ہوچکی ہے  انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج منظم اورنامنظم دونوں قسم کی لڑائیوں میں خاص مہارت رکھتی ہے اور دشمن پر ہر قسم کا وار کرنے اور اس کی کمر توڑنےکی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے

 

News ID 470806

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha